پاکستانی کرکٹر احمد شہزاد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد یونائیٹڈ کی کپتانی اچھی ہے اس لیے شاداب کی کپتانی اچھی لگ رہی ہے۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد رضوان کے پاس ٹیم اچھی تھی اس لیے اس کی کپتانی اچھی لگ رہی تھی جیسے ہی ٹیم بدلی ہے، عباس آفریدی ودیگر کھلاڑی چلے گئے تو اس کے لیے مینج کرنا مشکل ہوگیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ اسی طرح شاداب ہے اس کے پاس ٹیم اچھی ہے کمبی نیشن اچھا کھلا رہے ہیں جب پریشر پڑے گا تب ان کی کپتانی کا اندازہ ہوجائے گا۔
احمد شہزاد نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایسا ہوتا ہے کہ تین چار میچ جیت جاؤ پھر دیکھا نہیں جاتا کہ لیڈر شپ کوالٹٓی ہے یا نہیں بس اس کو اگلا کپتان بنادیا جاتا ہے۔
PSL 10- پی ایس ایل کی تمام خبریں
انہوں نے کہا کہ شاداب نے بڑے عرصے بعد اچھی بولنگ کی ہے اور اگر وہ ایسا کرتے رہے ٹیم کو جتوایا تو ان کے لیے ٹیم کے دروازے ضرور کھلے ہیں۔
فواد عالم نے کہا کہ سلمان علی آغا کیوں نہیں کھیل رہے اس کا تو ٹیم مینجمنٹ ہی بتا سکتی ہے ہوسکتا ہے آگے جاکر پتا چل جائے گا کہ وہ کیوں نہیں کھیلے۔
واضح رہے کہ پی ایس ایل 10 میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے مسلسل چار میچوں میں کامیابی حاصل کی ہے اور پوائنٹس ٹیبل پر سرفہرست ہے۔