تازہ ترین

پی ایس ایل 9 میں بھی پک نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ

پی ایس ایل 9 میں بھی منتخب نہ ہونے پر احمد شہزاد دلبرداشتہ ہوکر پاکستان سپر لیگ کو خیرباد کہہ دیا۔

قومی ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے ٹوئٹ میں لکھا کہ ڈومیسٹک سطح پر پرفارم کرنے کے باوجود پی ایس ایل9 میں منتخب نہیں کیا گیا، اس سلوک کے بعد اب دوبارہ لیگ کھیلنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا۔

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے تمام فرنچائزز نے مجھے لیگ سے باہر رکھنے کا اتحاد کرلیا ہے، پاکستان کے لیے کھیلنا ہمیشہ اولین ترجیح رہی، پیسے کی خاطر کبھی نہیں کھیلا۔

ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے مجھے جان بوجھ کر قومی لیگ سے دور رکھا جارہا ہے، جانتا ہوں مجھے پی ایس ایل کا حصہ کیوں نہیں بنایا گیا۔

https://twitter.com/iamAhmadshahzad/status/1735540788170227918?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1735540788170227918%7Ctwgr%5E54ca17be3b5505059073f86aad32fdbc2e2cc082%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.express.pk%2Fstory%2F2578349%2F16

 احمد شہزاد نے مزید کہا کہ میرے فینز اور کرکٹ کے کھیل سے پیار کرنے والے جلد جان لیں گے کہ مجھے کیوں پی ایس ایل سے دور رکھا جارہا ہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ڈائریکٹر معین خان کاکہنا ہے احمد شہزاد ہمارے پلان کا حصہ نہیں ہے۔

واضح رہے کہ  احمد شہزاد نے آخری بار گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کی تھی، ان کی نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں انفرادی کارکردگی اچھی رہی مگر ان کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں نہیں پہنچ سکی تھی۔

Comments

- Advertisement -