پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ احسن اقبال نے دھونس دھمکیاں دے کر چور چور کے نعرے لگانے والی فیملی سے معذرت کرلی۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق موٹروے پر بھیرہ کے مقام پ راحسن اقبال کیخلاف نعرے بازی کے واقعے میں فیملی کی معافی کے احسن اقبال کی ٹویٹ پر شہباز گل کا ردعمل آگیا۔
شہباز گل نے لکھا کہ ’ریاستی مشینری استعمال کراکر دباؤ، دھمکیوں سے معذرت کرائی گئی یہ گھر آئے لوگوں وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔
ان بیچاروں پر پریشر ڈلوا کر۔ دھمکیاں دے کر۔ ریاستی مشینری استعمال کر کے معزرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے ؟ آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک دنیا آپکو اسی تعارف سے جانے گی۔
آپ کتنے چھوٹے آدمی ہیں کہ پریشر ڈال کر گھر آئے لوگوں وہ بھی ایک خاتون کی معذرت پر شیخی مار رہے ہیں۔ https://t.co/vd30hg0jXW
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 10, 2022
انہوں نے کہا کہ کیا معذرت کروا لینے سے کیا آپ چور نہیں رہیں گے؟ آپ چور ہیں اور رہتی دنیا تک آپ کو اسی تعارف سے جانا جائے گا۔
مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کے خلاف ریسٹورنٹ میں نعرے بازی کرنے والی فیملی نے نارووال جا کر ان سے معذرت کرلی۔
Situation Right Now#ArrestImranKhan#Ahsaniqbal#میں_بھی_عمران__ریاض_ہوں pic.twitter.com/wGFn4AWCGm
— Usama Yunas (@usama_yunas) July 8, 2022
واضح رہے کہ ایک روز قبل پنجاب کے شہر بھیرہ میں احسن اقبال کو ایک ریسٹورنٹ میں دیکھ کر وہاں موجود لوگوں نے لیگی رہنما کے خلاف نعرے لگانا شروع کردیے تھے۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ احسن اقبال ریسٹورنٹ کے کاؤنٹر پر کھڑے ہیں،اچانک انہیں دیکھ کر بظاہر پہلے ایک خاندان کی خواتین نے ان کے خلاف چور،چور کے نعرے لگانا شروع کردیے اور بعد ازاں اس میں دیگر افراد بھی شامل ہوگئے۔