ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

پاکستان میں بڑا کام ہونے لگتا ہے تو یہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ پاکستان میں بڑا کام ہونے لگتا ہے تو یہ احتجاج شروع کر دیتے ہیں۔

مانک میں جلسے سے خطاب میں احسن اقبال نے کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکردگی صرف سوشل میڈیا پر ملے گی، پی ٹی آئی کو تکلیف ہو رہی ہے کہ بیرونی سرمایہ کار کیوں آ رہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ 2018 میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کو مسلط نہ کیا جاتا تو 9 ترقی زون بن جاتے، پوری دنیا سے ٹیمیں پاکستان آ رہی ہیں پی ٹی آئی کو دھرنے یاد آ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: اگر ترقی چاہیے تو حکومتوں کو کم از کم 2 ادوار مکمل کرنے چاہئیں، احسن اقبال

انہوں نے کہا کہ اپنی سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا ہے، اپریل 2022 میں ملک کی ڈیفالٹ کی باتیں کی جا رہی تھیں لیکن ہم نے مشکل دور سے گزر کر ملک کو بہتر حالت میں کھڑا کر دیا، حکومتی اقدامات سے غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ برآمدات کو 30 ارب ڈالر سے لے کر 100 ڈالر تک لے کر جانا ہے، زراعت اور توانائی کے شعبے میں اصلاحات لا رہے ہیں، وزیر اعظم شہباز شریف کی قیادت میں دن رات کام کر کے ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، 2 لاکھ نوجوانوں کو چین کے تعاون سے آئی ٹی کی تربیت دیں گے، کسی کو ملکی امن اور استحکام سے کھیلنے کی اجازت نہیں دیں گے۔

احسن اقبال نے مزید کہا کہ اڑان پاکستان پروگرام شروع کیا بھارت سے آگے نکلنا ہے، اڑان پاکستان منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں