اشتہار

احسن اقبال کے ٹوئٹ پر ترجمان سپریم کورٹ کی وضاحت

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : سپریم کورٹ کے ترجمان نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے ٹوئٹر پر جاری پیغام کے جواب میں وضاحتی بیان جاری کیا ہے جس میں انہوں نے واقعے کی حقیقت بتادی۔

ترجمان سپریم کورٹ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے چیئرمین عمران خان کو عدالت لانے کیلئے سپریم کورٹ نے کوئی گاڑی فراہم نہیں کی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے11مئی کو عمران خان کو ساڑھے3بجے پیش کرنے کا حکم دیا تھا، پولیس کے مطابق عمران خان کو بحفاظت پہنچانے کے انتظامات کرنے میں تاخیر ہوئی۔

- Advertisement -

ترجمان سپریم کورٹ نے اپنے وضاحتی بیان میں مزید کہا کہ عمران خان کو مذکورہ گاڑی اسلام آباد پولیس کی جانب سے فراہم کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر احسن اقبال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گزشتہ روز ایک ٹوئٹر پیغام لکھا کہ ’’چیف جسٹس بندیال صاحب کیا پوچھنے کی جسارت کر سکتا ہوں ہمیں عدالت میں پیش ہونے کے لئے مرسڈیز کیوں نہیں بھیجی تھی؟

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں