تازہ ترین

حکومت کا ججز کے خط پر انکوائری کمیشن بنانے کا اعلان

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ...

فوجی عدالتوں سے 15 سے 20 ملزمان کے رہا ہونے کا امکان

اسلام آباد : اٹارنی جنرل نے فوجی عدالتوں سے...

نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد

اسلام آباد: نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس میں سابق وزیر داخلہ احسن اقبال پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کی احتساب عدالت میں لیگی رہنما احسن اقبال کیخلاف نارووال اسپورٹس سٹی کمپلیکس ریفرنس پر سماعت ہوئی، احسن اقبال عدالت میں پیش ہوئے، جہاں عدالت نے نارووال اسپورٹس سٹی کیس میں احسن اقبال پر فرد جرم عائد کردی۔

سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے صحت جرم سے انکار کیا، جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر گواہان کو طلب کرلیا ہے۔

فرد جرم عائد ہونے سے قبل میڈیا سے گفتگو میں احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ریفرنسز دائر کرنےکا مقصد اپوزیشن کی کردار کشی کرنا ہے، میری چیف جسٹس سے درخواست ہےکہ کیمرےپر کارروائی دکھائی جائے، عوام کو پتا چلےکہ یہ لوگ کر کیا رہے ہیں؟۔

لیگی رہنما احسن اقبال نے کہا کہ جن کے کیسز حل ہونے چاہئیں وہ دربدرپھر رہے ہیں، عدالتی نظام پر جھوٹےکیسز کا بوجھ ڈال دیا گیا ہے۔

احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ نارووال منصوبہ دو ہزار نو میں شروع ہوا، ہم نے11ہزار میگاواٹ بجلی کے منصوبے لگائے، دو ہزار کلومیٹر کی سڑکیں بنا دیں، ایسا منصوبہ ہر پسماندہ شہروں میں بنناچاہیے۔

لیگی رہنما نے الزام عائد کیا کہ اسلام آباد میں سیکڑوں غریبوں کےمکان گرادیئےگئے جبکہ بنی گالہ میں جو تعمیر غیرقانونی تھی اسے قانونی قرار دیا گیا، یہ وہ شخص ہےجوغریبوں کے گھر گراتا اوراپنے محل بچاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -