تازہ ترین

وزیراعظم نے گندم درآمد اسکینڈل پر سیکرٹری فوڈ سیکیورٹی کو ہٹا دیا

گندم درآمد اسکینڈل پر وزیراعظم شہبازشریف نے ایکشن لیتے...

پی ٹی آئی نے الیکشن میں مبینہ بے قاعدگیوں پر وائٹ پیپر جاری کر دیا

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے...

رسالپور اکیڈمی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ ، آرمی چیف مہمان خصوصی

رسالپور : آرمی چیف جنرل سیدعاصم منیر آج...

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

بغاوت پر آمادہ شخص سے مذاکرات ممکن نہیں، احسن اقبال

پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ بغاوت پر آمادہ شخص سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر ترقی ومنصوبہ بندی احسن اقبال نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایسا شخص جو ملک، قانون اور اداروں کے خلاف بغاوت کر رہا ہے اور اپنی انا کے لیے ملک دشمنی کی آخری سطح پر جانے کو تیار ہے۔ ایسے شخص سے مذاکرات ممکن نہیں ہیں۔

احسن اقبال کا کہنا تھا عمران خان اپنی غلطیوں پر سجدہ سہو کریں او کنپٹی پر پستول رکھ کر کہیں کہ میں مذاکرات کروں گا تو یہ ایسا ہے کہ قانون شکنی کے رویے کو سند قبولیت دے دی جائے۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ قانون شکنی اور بغاوت پر تحقیقات ہونی چاہیے۔ وہ اداروں کی دھجیاں اڑا رہا ہے اور اداروں کی مہربانی اس پر جاری ہے۔ اگر عمران خان قانون شکنی کریں گے تو ریاست کو اس سے نمٹنا آتا ہے۔

Comments

- Advertisement -