اشتہار

دھرنا ختم کرنے کیلئےتمام تر کوششیں کررہے ہیں، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ دھرنےکوختم کرنےکیلئےتمام تر کوششیں کی ہیں، دھرنا مذہبی ہے اس لئے مذاکرات سے حل کرناچاہتےہیں،ایک دو روزمیں عوام کو خوشخبری سنائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، احسن اقبال نے کہا کہ دھرناختم کرنے کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ کاحکم آچکا ہے، یہ سیاسی دھرنا نہیں ہے، اس میں مذہبی جماعت شامل ہے، اس کوختم کرنے کیلئےتمام کوششیں کیں۔

وزیر داخلہ نے کہا کہ عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، دھرنے کی وجہ سےآج بھی ایک شخص کی موت ہوئی ہے، ملک کسی کشمکش کا متحمل نہیں ہوسکتا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ نے حلف نامے کو اصل شکل میں بحال کردیا ہے، حکومت کا یہ  بڑا کارنامہ ہے کہ ختم نبوت کے قانون کو مؤثرکردیا، ختم نبوت کےقانون پاس ہونے پرخوشی منانی چاہئے، ملک میں کسی قسم کی کشیدگی نہیں ہونی چاہئے، ایک دو روز میں عوام کو خوشخبری سنائیں گے،۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ عوام کی جانب سے دھرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے دباؤ بڑھ رہا ہے، راجہ ظفرالحق کی کمیٹی اس معاملے پرکام کررہی ہے، امید ہے کہ معاملہ خوش اسلوبی سےحل ہوجائےگا۔

مظاہرین کے مطالبے پر ان کا کہنا تھا کہ ٹھوس ثبوتوں کے بغیر وزیرقانون کے استعفے کا مطالبہ درست نہیں ہے، فی الحال وزیرقانون زاہدحامدپرکوئی جرم ثابت نہیں ہوا، عدالت سے اپیل ہے کہ دھرنا ختم کرنےکیلئے ہمیں ایک دو روزکا وقت دیں۔


مزید پڑھیں: دھرنے والوں سے مذاکرات جاری، مظاہرین مطالبات پر ڈٹ گئے


وزیرداخلہ نے مزید کہا کہ دہشت گردی کاخطرہ ہروقت رہتاہے، ملک کو بیرونی خطرات کا بھی سامنا ہے،اندرونی تصادم کے متحمل نہیں ہوسکتے۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں