اشتہار

’بہترین طلبہ و اساتذہ کو مل کر جامع قومی نصاب مرتب کرنا ہے‘

اشتہار

حیرت انگیز

وفاقی وزیراحسن اقبال نے کہا ہے کہ ملک کے بہترین اسٹوڈنٹس کومل کر جامع قومی نصاب مرتب کرنا ہے۔

وفاقی وزیر کی زیرصدارت ہونے والی جامع قومی نصاب تشکیل پر گول میز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی نصاب ملک کے لئے اہم ترین اثاثہ ہے 21ویں صدی سےہم آہنگ قومی نصاب وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی نصاب کی اصلاح کواساتذہ کی نئی تربیت،امتحانی نظام کی اصلاح سے مربوط کرنا ہےقومی نصاب کی اصلاح کووژن 2025 کی تحت شروع کیا گیا اس ضمن میں قومی نصاب کونسل کو قائم کیا گیا۔

- Advertisement -

وفاقی وزیر نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے قومی نصاب کی اصلاح کو متنازع بنا دیا اور حلیہ بگاڑ دیا اسٹوڈنٹس میں تخلیقی اور مشاہدیاتی صلاحیتیں پیدا کرنا اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ملک کے بہترین اسٹوڈنٹس کومل کر جامع قومی نصاب مرتب کرنا ہے صوبوں، نجی و سرکاری اداروں ،جامعات کوبھی شریک کیا جائے گا اسکولزمیں معیاری تعلیم، بچوں میں فکری صلاحیتیں بڑھانا ہوں گی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں