اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ سی پیک سے پاکستان دشمنوں کی نیندیں اڑگئیں، حکومت دل جمعی کے ساتھ ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر برئے منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا کہ وفاقی دارالحکومت کا نیا ائیرپورٹ اگست تک مکمل ہوجائے گا جبکہ کچھی کنال منصوبہ بھی رواں سال مکمل کرلیا جائے گا۔
پڑھیں: ’’ سی پیک کی حفاظت، چین میں تیار کیے گئے 2بحری جہاز سمندر میں اتار دیے گئے ‘‘
انہوں نے کہا کہ سی پیک منصوبے کی کامیابی سے پاکستان کے دشمنوں کی نیندیں اڑ گئی ہیں، چین میں افرادی قوت مہنگی ہونے سے کارخانے پاکستان منتقل ہورہے ہیں جس کے باعث پاکستان میں ملازمت کے مواقع بڑی تعداد میں مہیا کیے جارہے ہیں۔
مزید پڑھیں: ’’ بھاشا دیا میرڈیم ’سی پیک‘ میں شامل ‘‘
واضح رہے چین کے تعاون سے پاکستان میں سی پیک منصوبہ تیار کیا گیا، جس کے تحت بلوچستان کے علاقے گوادر میں بندر گاہ کی تعمیر کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز گزشتہ سال کردیا گیا ہے اور اب وہاں جہازوں کی آمد و رفت کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔