اتوار, مئی 11, 2025
اشتہار

حکومت مدت پوری کرے گی، ترجیح معیشت مستحکم کرنا ہے، احسن اقبال

اشتہار

حیرت انگیز

شکر گڑھ: وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال کا کہنا ہے کہ حکومت مدت پوری کرے گی، ہماری پہلی ترجیح معیشت کو مستحکم کرنا ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ فوری عام انتخابات میں گئے تو اگلے 4 ماہ ملک میں بے یقینی آ جائے گی، ملک میں مردم شماری کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

مزید پڑھیں: ’حکومت اپنی مدت پوری کرے گی، الیکشن مقررہ وقت پر ہوں گے‘

احسن اقبال نے کہا: ’سیاسی جماعتوں کا مؤقف ہے کہ اگلا الیکشن نئی مردم شماری کے تحت ہو، نئی مردم شماری فروری میں مکمل ہوگی‘۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن 4 ماہ میں نئی حلقہ بندیاں کر سکتا ہے، حکومت معیشت کی بہتری کے لیے مدت پوری کرے گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں