اشتہار

’عمران خان گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائے گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران ںیازی گرفتار نہیں ہوتا ہے تو قانون ہار جائے گا۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیراعظم عمران خان کی گرفتاری کے لیے گزشتہ روز سے زمان پارک میں جاری آپریشن پر مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے بھی اظہار خیال کیا ہے۔

احسن اقبال نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں سوالیہ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کہ کیا آئین وقانون صرف کمزور کے لیے ہے اور جس کے پاس جتھے ہوں گے کیا وہ ان سے بالاتر ہے؟

- Advertisement -

احسن اقبال نے آگے لکھا ہے کہ پاکستان میں فیصلہ کن مرحلہ آگیا ہے۔ عمران نیازی گرفتار نہیں ہوتا تو قانون ہار جائے گا۔

مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما اور وفاقی وزیر احسن اقبال نے کہا ہے کہ عمران ںیازی گرفتار نہیں ہوتا ہے تو قانون ہار جائے گا۔

 

وفاقی وزیر نے ایک اور ٹویٹ میں کہا کہ عمران نیازی اور کچے کے ڈاکوؤں میں کوئی فرق نہیں بچا۔ دونوں ہی قانون کا مذاق اڑاتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ ان کی لاقانونیت اور طاقت قانون و انصاف سے بڑی ہے۔

 

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں