تازہ ترین

پی ٹی آئی کے بغیرالیکشن کے بیان پر تحریک انصاف کا ردعمل

چیئرمین اور پی ٹی آئی کے بغیر منصفانہ انتخابات...

چیئرمین پی ٹی آئی کے بغیر بھی الیکشن ہوسکتے ہیں، نگراں وزیراعظم

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ...

نگراں وزیراعظم لندن پہنچ گئے

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ دورہ امریکا کے بعد...

نگراں حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں کمی کی خوشخبری سنادی

کراچی : نگراں وفاقی وزیر تجارت گوہر اعجاز نے...

احسن خان نے گوگل پر نیلم منیر کیساتھ اپنا نام ظاہر ہونے کی وجہ بتا دی

پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار احسن خان نے گوگل سرچ انجن پر خوبرو اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنا نام ظاہر ہونے کی وجہ بتا دی۔

احسن خان سے حال انٹرویو کے دوران پوچھا گیا کہ جب بھی گوگل پر نیلم منیر یا آپ کا نام لکھ کر سرچ کرتے ہیں تو دونوں ایک ساتھ آ جاتے ہیں، اس کی کیا وجہ ہے؟

اس پر پہلے تو احسن خان حیران رہ گئے اور پھر پوچھا کہ کیا واقعی ایسا ہوتا ہے؟

اداکار نے کہا کہ اس بارے میں مجھے بالکل بھی معلوم نہیں ہے، مجھے لگتا ہے میں نے نیلم منیر کے ساتھ جو بھی کام کیا ہے اُسے کافی پسند کیا گیا، میں نے اُن کے ساتھ فلمیں بھی کی ہیں۔

اس پر میزبان نے کہا کہ آپ نے دیگر کے ساتھ بھی کام کیا جو کافی ہٹ رہا تو اُن کا نام کیوں نہیں آتا؟

اس پر اداکار نے کہا کہ یہ تو لوگوں کو پتا، کسی کا بھی ڈرامہ یا فلم ہٹ ہوتی ہے تو اس میں ذاتی طور پر صرف میرا ہاتھ نہیں ہوتا، یہ تو لوگ دونوں کو ایک ساتھ پسند کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نے دیگر اداکاراؤں کے ساتھ بھی کافی کام کیا جو اچھا رہا ہے۔

Comments

- Advertisement -