تازہ ترین

اسحاق ڈار ڈپٹی وزیراعظم مقرر

وزیرخارجہ اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم مقرر کر دیا...

جسٹس بابر ستار کے خلاف بے بنیاد سوشل میڈیا مہم پر ہائیکورٹ کا اعلامیہ جاری

اسلام آباد ہائیکورٹ نے جسٹس بابر ستار کی امریکی...

وزیراعظم کا دورہ سعودی عرب، صدر اسلامی ترقیاتی بینک کی ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف کے دورہ سعودی عرب کے دوسرے...

وزیراعظم شہباز شریف آج ریاض میں مصروف دن گزاریں گے

وزیراعظم شہباز شریف جو کل سعودی عرب پہنچے ہیں...

موبائل فون کی متبادل ’اے آئی پن‘ متعارف

جس طرح موبائل فون کے آنے سے ٹیلی فون کی افادیت آہستہ آہستہ معدوم ہوتی چلی گئی اور ساتھ ہی ریڈیو ٹی وی اخبار کیلکولیٹر، ٹارچ سمیت کئی اہم اشیاء ناپید ہوکر رہ گئیں۔

بالکل اسی طرح انسانی زندگی میں ایک اور انقلاب برپا ہونے جارہا ہے، جی ہاں !! ایک اور جدید ٹیکنالوجی بھی آگئی ہے جو اس آئی فون کو بھی کسی حد تک ختم کرکے رکھ دے گی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ’’ہیومین ’’نامی کمپنی نے ’’اے آئی پن ‘‘ لانچ کرنے کا فیصلہ کیا ہے جو شاید کچھ مہینوں میں موبائل فون کی چھٹی کرا دے گی۔

امریکی ریاست کیلیفورنیا کی سیلیکون ویلی میں قائم ہیومن کمپنی نے اسمارٹ فون کے متبادل کے طور پر ایک اے آئی پن (آرٹی فیشل اینٹلی جنس پن) تخلیق کی ہے جو گفتگو اور ٹائپنگ کے بجائے ٹیپنگ پر انحصار کرتی ہے۔

AI PIn

دراصل ’’اے آئی پن ‘‘ بھی اسکرین کے بغیر ایک جدیداسمارٹ فون ہے جس کی رسائی مائیکرو سافٹ اور اوپن اے آئی کے اے آئی ماڈلز تک موبائل فون نیٹ ورک کی بدولت ممکن بنائی گئی ہے۔

اس حیرت انگیز تخلیق کی اہم بات یہ ہے کہ اب آپ کو اپنے ہاتھ سے بات کرنا ہے، جی ہاں اس اے آئی ڈیوائس میں ایک لیزر کو استعمال کرکے آپ کے فون کو آپ کی ہتھیلی پر پروجیکٹ کیا گیا ہے، لیکن یہ کافی مہنگا ہے۔

اے آئی پن میں کوئی اسکرین یا ایپس نہیں ہے اس میں ایک لیزر کو پروجیکشن سسٹم کے طور پر استعمال کیا گیا ہے تاکہ استعمال کرنے والے شخص کی ہتھیلی پر ٹیکسٹ اور مونو کرومیٹک امیجز ڈسپلے ہوسکیں۔

رپورٹ کے مطابق اے آئی پن بذات خود ایک مربع آلہ ہے جو مقناطیسی طور پر آپ کے کپڑوں یا دیگر سطحوں پر کلپ کردیا جاتا ہے۔

یہ کلپ ایک بیٹری پیک بھی ہے، جس کا مطلب ہے کہ آپ پن کو چلانے کے لیے دن بھر نئی بیٹریاں تبدیل کر سکتے ہیں۔ ہیومین کمپنی یہ ڈیوائس دو "بیٹری بوسٹرز” کے ساتھ فراہم کررہی ہے۔ اے آئی پن میںQualcomm Snapdragonپروسیسر نصب ہے۔

ہیومن کمپنی کے مطابق یہ پن 16 نومبر سے امریکا میں دستیاب ہوگی تاہم دنیا بھر میں دستیابی کے بارے میں ابھی باضابطہ اعلان نہیں ہوا جبکہ اس کی قیمت 699 ڈالر ہوگی اور اس کی فیس 24 ڈالر ماہانہ ہوگی تاکہ صارفین کو فون نمبر اور ڈیٹا بذریعہ ٹی موبائل نیٹ ورک کے ذریعے جاری ہوسکے۔

 

Comments

- Advertisement -