جمعہ, جولائی 4, 2025
اشتہار

کرونا وائرس کے خلاف ایڈیشنل آئی جی کراچی کا بڑا اقدام

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : کرونا وائرس کے پیش نظر ایڈیشنل آئی جی کراچی نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے حالیہ صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کردی۔

تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نے کرونا وائرس کے پیش نظر اقدامات شروع کردئیے ہیں، ایڈیشنل آئی جی کراچی کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایس ایس پیز اور زوبل ڈی آئی جیز کے ساتھ اجلاس منعقد ہوا جس میں اہلکاروں کی چھٹیاں منسوخ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

ایڈیشنل آئی جی نے پولیس اہلکاروں کے کرونا ٹیسٹ کرانے کا بھی حکم دے دیا، ایس ایس پیز کرونا ٹریننگ سینٹر ڈیوٹی کو یقینی بنائیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے احکامات جاری کیے ہیں کہ پولیس اسٹیشنز، ایس ایس پیز، زونل ڈی آئی جیز کی سطح پر نفری میں اضافہ کیا جائے اور شادی ہال اور عارضی بازاروں کی بندش کی پابندی یقینی بنائی جائے۔

ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے ایس ایس پیز کو ہدایات جاری کی ہیں کہ اہلکاروں کی حفاظت کو بھی یقینی بنائیں اور پولیس اہلکاروں کو کرونا سے متعلق احتیاطی تدابیر اپنانے کا حکم جاری کیا ہے۔

غلام نبی میمن نے کہا ہے کہ اہلکاروں کو ماسک دستانے اور دیگر حفاظتی آلات فراہم کئے جائیں، جن میں وائرس کی علامات ہوں ان پولیس اہلکاروں کے ٹیسٹ کرائے جائیں۔

ایڈیشنل آئی جی نے حکم جاری کیا کہ ڈی آئی ساؤتھ، ایم ایس، پولیس جنرل اسپتال سے رابطے میں رہیں سپر اسٹورز پر بھی پولیس اہلکاروں کی تعیناتی کو یقینی بنایا جائے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں