بدھ, جولائی 2, 2025
اشتہار

صدف نے اشنا کو شہروز سے الگ کرنے کی دھمکی دیدی

اشتہار

حیرت انگیز

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں‌ صدف نے اشنا کو شہروز سے الگ کرنے کی دھمکی دے دی۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’ایک ستم اور‘ میں انمول بلوچ، اسامہ خان، ساجد حسن، صرحا اصغر، سلمان سعید، روبینہ اشرف، ماریہ واسطی ودیگر مرکزی کردار نبھا رہے ہیں۔

گزشتہ قسط کے سین میں صرحا اصغر(صدف) اشنا کو فون کرکے کھری کھری سنارہی ہوتی ہیں جواب میں اشنا بھی انہیں کرارا جواب دیتی ہیں۔

صدف اشنا کو فون کرکے کہتی ہیں کہ ’کیا ہوا لگتا ہے کہ نکاح کی خوشی میں سب کچھ بھول چکی ہوں، تم نے میرے بھائی کو الو بنا کر اس کی زندگی برباد کردی ہے تمہاری وجہ سے ہم سب پریشان ہیں، نہ تمہارا سایہ میرے بھائی پر پڑتا اور نہ وہ دربدر بھاگتا۔‘

وہ مزید کہتی ہیں کہ ’اچھا ہی ہوا وہ ملک چھوڑ نہیں گیا ورنہ تمہیں تو چین کی نیند آجاتی لیکن اب ایسا نہیں ہوگا، جتنا الو تم نے میرے بھائی کو بنایا ہے اس کا حساب دینا پڑے گا وہ تمہیں چھوڑے گا نہیں۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)

اشنا انہیں کہتی ہیں کہ ’تم جیسے آستین کے سانپ سے اور امید بھی کیا کی جاسکتی ہے، رہی بات تمہارے بھائی کی محبت تو کبھی مجھے اس سے تھی ہی نہیں دل میں جو ہمدردی تھی یہ سب کرکے اس نے وہ بھی ختم کردی۔‘

انہوں نے کہا کہ میں اس کے بارے جو کچھ سوچتی تھی سب اس نے غلط ثابت کردیا۔‘

صدف کہتی ہیں کہ ’انجوائے کرلو میں دیکھتی ہوں کہ یہ خوش قسمتی تمہارا کتنا ساتھ دیتی ہے، تمہیں کیا لگتا ہے کہ ماں بیٹیوں کی چالاکیوں سے شہروز تمہارا ہوجائے گا۔‘

اشنا کہتی ہیں کہ ’نکاح تو ہو ہی گیا ہے کہو تم نکاح کے چھوارے اور رخصتی کے لدو بھی بھجوا دو گی پھر تمہیں یقین آجائے گا۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Anmol Baloch (@anmol_baloxh)

وہ مزید کہتی ہیں کہ لگتا ہے کہ شہروز کے گھاس نہ ڈالنے پر نجومی بن گئی ہو لیکن ایک بات کہوں مجھے ان نجومیوں پر کوئی یقین نہیں ہے۔

صرحا کہتی ہیں کہ تمہارا گھمنڈ میں توڑ کر رہوں گی اور تم میری بات یاد رکھنا تمہیں میں شہروز سے الگ کرکے رہوں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں