تازہ ترین

’کیفی خلیل نے کہا جب آپ نے ’کہانی سنو‘ گایا تو لوگ زیادہ جاننے لگے‘

معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ کا کہنا ہے کہ کیفی خلیل نے ان سے فون پر کہا کہ گانا ’کہانی سنو‘ جب آپ نے گایا تو لوگ اسے زیادہ جاننے لگے۔

اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام ’دی فورتھ امپائر‘ شو میں گزشتہ دنوں گلوکارہ آئمہ بیگ نے شرکت کی اور میزبان فہد مصطفیٰ کی جانب سے پوچھے گئے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔

آئمہ بیگ نے بتایا ‘کیفی انتہائی عاجز اور اچھا انسان ہے جب میں نے گانا گایا تو اس نے مجھے فون کیا اور کہا پہلے لوگوں نے ’کہانی سنو‘ اتنا نہیں سنا تھا لیکن آپ کے گانے کے بعد لوگ اس گانے کو مزید جاننے لگے ہیں’۔

یہ پڑھیں: آئمہ بیگ نے اپنی عمر بتادی

گلوکارہ نے کہا کہ کیفی نے مجھ سے کہا کہ آپ کے گانے کے بعد لوگوں نے اصل والا بھی سنا لیکن میرے خیال میں اصل کو کوئی ہرا نہیں سکتا’۔

آئمہ بیگ کا کہنا تھا ‘یہ بات نہیں کہ کون زیادہ اچھا گائے گا، مجھے اس وقت لگا کہ مجھے یہ گانا گانا چاہیے اسی لیے میں نے گایا، میرے دل سے نکلا تھا تو میں نے گا دیا، مجھے فرق نہیں پڑتا کہ کون اسے پسند کرتا ہے اور کون نہیں’۔

واضح رہے کہ چند ماہ قبل آئمہ بیگ نے کیفی خلیل کا گانا ’کہانی سنو‘ اپنی آواز میں ریلیز کیا گیا جس پر صارفین کی جانب سے ملا جلا ردعمل دیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

کیفی خلیل کا کہانی سنو ناصرف پاکستان بلکہ عالمی شہرت یافتہ گانوں میں شامل ہوچکا ہے اور اس کی ویڈیو یوٹیوب پر آٹھویں نمبر پر آئی ہے جبکہ اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں بھی اس گانے کو شامل کیا گیا ہے۔

Comments

- Advertisement -