اتوار, جون 7, 2026
اشتہار

آئمہ بیگ کی نئی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

اشتہار

حیرت انگیز

گلوکارہ آئمہ بیگ کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئیں۔

فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر گلوکارہ آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں گلابی کوٹ اور بلیو جینز میں موبائل فون تھامے خصوصی پوز دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔

آئمہ بیگ نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’لندن نائٹس۔‘

انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور ان کی تصاویر پر اپنی رائے کا اظہار بھی کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ آئمہ بیگ متعدد گانوں میں اپنی آواز کا جادو جگا چکی ہیں حال ہی میں انہوں نے کیفی خلیل کا گانا ’مجھے پیار ہوا تھا‘ گنگنایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے پسند کیا گیا تھا۔

رواں ماہ آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا گانا ‘وش ملے‘ ریلیز ہوا تھا جسے لاکھوں کی تعداد میں مداحوں نے پسند کیا تھا۔

تین منٹ 37 سیکنڈز کے گانے کی ہدایت کاری کے فرائض عدنان قاضی نے انجام دیے جبکہ ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ نے گانے میں اپنی آواز کا جادو جگانے کے ساتھ پرفارم بھی کیا۔

آئمہ بیگ نے گانے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا تھا کہ ’میری انسٹا اسٹوری چیک کریں اور اپنے ملک کے بلوچی، سرائیکی اور پنجاب کی ثقافت سے لطف اندوز ہوں۔

+ posts

اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں