تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ایمن خان نے بھی انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے شادی کے 4 سال بعد انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کرلیا۔

اداکارہ ایمن خان کے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر 10.2 ملین فالوورز ہیں، اداکارہ نے شادی کے چار سال بعد اپنے نام کے ساتھ شوہر منیب بٹ کا نام لگالیا۔

اداکارہ کا یوزر نیم انسٹاگرام پر پہلے ’ایمن خان تھا‘ جبکہ اب انہوں نے اپنا نام تبدیل کرتے ہوئے ’ایمن منیب‘ لکھ لیا ہے۔
ایمن خان کے اس عمل پر ان کے مداح خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔

واضح رہے کہ ایمن خان کی اداکار منیب بٹ سے 2018 کی 21 نومبر کو شادی ہوئی تھی، اس جوڑے کی ایک بیٹی امل منیب بھی ہے۔

ایمن خان کو اکثر اوقات ہی ایک کامیاب اداکارہ، بیوی اور ماں ہونے پر فنکاروں اور مداحوں کی جانب سے سراہا جاتا ہے۔


یاد رہے کہ اس سے قبل اداکارہ سجل علی نے انسٹاگرام سے شوہر احد رضا میر کا نام ہٹا دیا، گزشتہ دنوں سجل علی اور احد رضا میر کی طلاق سے متعلق خبریں بھی سوشل میڈیا پر گردش کررہی تھیں۔

Comments

- Advertisement -