تازہ ترین

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

سپریم کورٹ نے فل کورٹ بنانے کی درخواست مسترد کر دی

سپریم کورٹ نے پنجاب اور کے پی میں انتخابات...

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں میں جھڑپ، ایک جوان شہید

شمالی وزیرستان : سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے...

شادی کی سالگرہ: ایمن خان اور منیب بٹ کی تصویر وائرل

اداکارہ ایمن خان نے شادی کی سالگرہ پر ایمن خان اور منیب بٹ اور ننھی بیٹی کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کردی۔

اداکارہ ایمن خان نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر فیملی فوٹو شیئر کی جس میں وہ شوہر منیب بٹ اور ننھی امل منیب کے ہمراہ سالگرہ کا کیک کاٹ رہی ہیں۔

ایمن نے تصویر میں شوہر منیب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ ’میرے لیے صرف آپ ہی ہیں، سالگرہ مبارک ہو۔‘ تصویر میں منیب بٹ ننھی امل کو پیار کررہے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایمن نے چند گھنٹوں قبل یہ تصویر شیئر کی جسے اب تک لاکھوں صارفین دیکھ چکے ہیں اور تصویر پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

اداکارہ شگفتہ اعجاز نے بھی ایمن اور منیب کو شادی کی سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے لکھا کہ ’بہت بہت مبارک ہو۔‘

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

واضح رہے کہ منیب بٹ اور ایمن خان 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ایمن کے چاہنے والوں نے جوڑے کے لیے محبت کا اظہار کیا، ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا، ’میرے پسندیدہ جوڑے میں سے ایک کو سالگرہ مبارک ہو ماشااللہ ماشااللہ۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by AIMAN MUNEEB (@aimankhan.official)

ایک صارف نے لکھا کہ آپ لوگوں کو سالگرہ مبارک ہو، اللہ آپ کی فیملی کو ہمیشہ خوش رکھے۔

Comments