جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

اداکارہ ایمن خان کا اپنے مرحوم والد کے لیے جذباتی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ایمن خان نے اپنے مرحوم والد کے نام جذباتی پیغام جاری کردیا۔

ایمن خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ اور فوٹو ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام اسٹوریز پر والد کے ہمراہ اپنی یادگار تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’ہم دوبارہ ملیں گے‘۔

انہوں نے اپنے والد کو اپنی جان قرار دیتے ہوئے اُن کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے بھی دعا کی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ یکم جنوری کو اداکاراؤں(منال اور ایمن) کے والد مبین خان کا انتقال ہوا۔ اُن کے انتقال کی خبر ایمن خان کے شوہر اور اداکار منیب بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک سے مداحوں کو دی تھی۔

مزید پڑھیں: والد کی جدائی، ایمن خان کے جذباتی پیغام نے مداحوں کو بھی آبدیدہ کردیا

واضح رہے کہ اس سے قبل منال خان نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں والد کے لیے دعا کی اپیل کرتے ہوئے بتایا تھا کہ ’وہ شدید بیماری ہیں، جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں‘۔انہوں نے بیماری کے حوالے سے کچھ نہیں بتایا تھا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں