بدھ, دسمبر 4, 2024
اشتہار

ایمن خان نے منیب بٹ سے کس کے کنسرٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کردی؟

اشتہار

حیرت انگیز

شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ ایمن خان اور فیملی نے ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ میں جانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

اداکار منیب بٹ نے حال ہی میں اداکارہ اشنا شاہ کے شو میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور شوبز سے متعلق اظہار خیال کیا۔

انہوں نے بتایا کہ ایمن خان کو ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ میں شرکت کرنے کا بہت شوق ہے اور پوری فیملی میرے پیچھے پڑی ہوئی ہے کہ کنسرٹ کے پاسز خریدیں اور انہیں لے کر جائیں۔

- Advertisement -

منیب بٹ نے کہا کہ ’کولڈ پلے‘ کے کنسرٹ کے پاسز 24 گھنٹوں میں فروخت ہوچکے ہیں اور اب وہ بلیک میں مل رہے ہیں، اس لیے اگر جانا ہے تو پھر پہلے سے نظر رکھنی پڑے گی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ نہ صرف والد بننے بلکہ شادی ہوجانے کے بعد ہی انسان میں بڑی تبدیلیاں آجاتی ہیں، شادی کے بعد انسان سمجھدار ہوجاتا ہے۔

منیب بٹ کا کہنا تھا کہ شادی سے قبل ہر وقت انسان دوستوں یا دوسرے کاموں میں مصروف رہتا ہے لیکن شادی کے بعد ایسا نہیں ہوتا اور نہ ہی بیوی ایسا کرنے دیتی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اب اگر انہیں گھر جانے میں دیر ہوجائے تو ایمن خان 10 منٹ میں انہیں 25 مس فون کالز دیں گی، جس پر انہیں فوری گھر پہنچنا ہوتا ہے۔

منیب بٹ کے مطابق اتنے کم وقت میں اتنی زیادہ فون کالز آنے کے بعد جب بندہ گھر پہنچتا ہے تو اسے پتا چلتا ہے کہ کچھ بھی نہیں ہوا تھا، انہیں بس گھر بلانا تھا۔

اداکار نے ایک اور سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ ’گرل اور بوائے فرینڈ‘ جیسے تعلقات پر یقین نہیں رکھتے، ان کا خیال ہے کہ پسند آجانے کے بعد فوری شادی کرلینی چاہیے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں