شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار منیب بٹ اور ایمن خان نے بیٹی امل کی چوتھی سالگرہ منائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔
فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ ایمن خان اور منیب بٹ نے بیٹی امل کی سالگرہ مناتے ہوئے ویڈیو اور تصاویر شیئر کیں جس میں جوڑی کی دوسری بیٹی میرال کو بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
ایمن خان نے فیملی فوٹو شیئر کرتے ہوئے اپنی بیٹی کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔
دوسری جانب امل کی خالہ، اداکارہ منال خان نے بھی اپنی بھانجی کو سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ کی اسٹوریز پر تصویریں شیئر کی ہیں۔
شوبز ستاروں اور مداحوں کی جانب سے بھی امل کو سالگرہ کی مبارک باد دی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ ایمن اور منیب نومبر 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے ان کی دو بیٹیاں امل اور میرال ہیں۔
رواں ماہ ایمن اور منیب کے ہاں دوسری بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع خالہ منال خان نے سوشل میڈیا پر مداحوں کو دی تھی۔