اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ کے ٹیزر جاری کردیا گیا ہے۔
ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ میں ثمر جعفری اور عینا آصف مرکزی کردار نبھائیں گے جس کی دیگر کاسٹ میں نعمان اعجاز، سویرا ندیم ودیگر شامل ہیں۔
نعمان اعجاز اور سویرا ندیم، ثمر جعفری کے والدین کا کردار نبھائیں گے۔
ڈرامہ سیریل ’پرورش‘ بگ بینگ پروڈکشن کے بینر تلے ریلیز کیا جائے گا۔
پرورش کی کہانی نوجوان کی جدوجہد کو بیان کرے گی جس میں وہ گلوکار بننے کا خواہشمند ہے اور عینا آصف کو ان کی مداح دکھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عینا آصف اور ثمر جعفری نے ڈرامہ سیریل ’مائی ری‘ میں مرکزی کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی تھی۔
مداح ثمر اور عینا کی جوڑی کو دوبارہ دیکھنے کے منتظر ہیں۔