تازہ ترین

سولر بجلی پر فکسڈ ٹیکس کی خبریں، پاور ڈویژن کا بڑا بیان سامنے آ گیا

اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سولر بجلی پر فکسڈ...

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

اندرون ملک پرواز، صرف 99 روپے میں فضائی سفر کریں

نئی دہلی: غیرملکی ایئرلائن نے سفری ٹکٹ کی قیمتوں میں حیرت انگیز حد تک کمی کرتے ہوئے فی ٹکٹ 99 روپے کردی ہے جس کا اطلاق محدود مدت تک کے لیے ہوگا.

ٹکٹوں کی قیمتوں میں حیران کن کمی کا اعلان بھارت میں ملائشین ایئرلائن نے کیا جس کے تحت سفری ٹکٹ اب کسی رکشے یا ٹیکسی کے کرایہ سے بھی کم یعنی محض 99 روپے کا ہوگا.

ایئرایشا انتظامیہ کے مطابق یہ پیشکش محدود مدت تک کے لیے ہے جو کہ صرف 19 نومبر 2017 تک بکنگ کرانے والے افراد کے لیے ہے تاہم یہ شرط یہ ہے کہ  یہ بکنگ مئی 2018 سے لیکر جنوری 2019 تک کے درمیان کی تاریخوں کے لیے ہونی چاہیئے.

ملائشین ائیرلائن کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس سہولت کا اطلاق بھارت کی ڈومیسٹک فلائٹ کی مخصوص شہروں کے لیے پرواز پر ہوگا جب کہ بیرون ملک پروازوں کے لیے کرایہ 444 روپے مقرر کیا گیا ہے.

ایئرایشیاء کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ رعایتی ٹکٹوں کے خواہش مند افراد اپنے ٹکٹوں کی بکنگ انٹرنیٹ پر دستیاب ان کی آفیشل ویب سائٹ یا موبائل ایپ کے ذریعے کرسکتے ہیں اس کے علاوہ کسی سروس سینٹر پر یہ سہولت دستیاب نہیں.


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -