تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

یو اے ای، پاکستان کے سیلاب زدگان کی امداد کیلیے فضائی پُل قائم

متحدہ عرب امارات کی وزارت دفاع نے پاکستان میں تاریخ کے بدترین سے سیلاب سے متاثرہ افراد کو امدادی سامان کی فراہمی کے لیے فضائی پُل قائم کردیا ہے۔

یو اے ای کی سرکاری نیوز ایجنسی کے مطابق امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید آل نہیان کی جانب سے پاکستان کے دوست عوام کو ہر طرح کی مدد فراہم کرنے کی ہدایت کے بعد امارات کی وزارت دفاع کے جوائنٹ آپریشنز کمانڈ نے فضائی پل قائم کرنے کےلیے اقدامات کیے ہیں۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

پاکستان کو بھیجے جانے والے امدادی سامان میں بارش اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے شیلٹرز کا سامان، خوراک اور طبی سامان کے پیکٹ شامل ہیں۔

پاکستان میں امارات کے سفیر حمد عبيد إبراهيم سالم الزعابی کا کہنا ہے کہ امارات کا پہلا امدادی طیارہ پیر کو پاکستان پہنچا جب کہ آئندہ دنوں میں مزید کئی طیارے امدادی سامان لے کر آئیں گے۔

حمد ابراہیم کا کہنا تھا کہ یہ اقدام دونوں ممالک کے درمیان مستحکم تعلقات کو اجاگر کرتا ہے اور متحدہ عرب امارات نے گزشتہ برسوں کے دوران پاکستان میں آنے والے کئی ایک انسانی بحرانوں، خاص طور پر قدرتی آفات سے نمٹنے کے لیے اہم کردار ادا کیا ہے۔

 

واضح رہے کہ پاکستان ان دنوں تاریخ کے بدترین سیلاب سے گزر رہا ہے، ملک کا بیشتر حصہ ڈوب چکا ہے، ہزار سے زائد قیمتی جانیں ضائع، لاکھوں بے گھر ہوچکے ہیں، فصلیں تباہ اور معیشت کو سخت نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں سیلاب، اقوام متحدہ نے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی

اقوام متحدہ نے بھی عالمی برادری سے پاکستان میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لیے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی ہے۔

 

Comments

- Advertisement -