تازہ ترین

وزیراعظم شہبازشریف کو امریکی صدر جو بائیڈن کا خط، نیک تمناؤں کا اظہار

واشنگٹن: امریکی صدر جو بائیڈن نے وزیر اعظم شہباز...

بابر اعظم کو دوبارہ قومی ٹیم کا کپتان بنانے کا فیصلہ ہو گیا

پاکستان کرکٹ بورڈ نے بابر اعظم کو ایک بار...

چین پاکستان معاہدوں کے حوالے سے آئی ایم ایف کا اہم بیان

عالمی مالیاتی ادارے کا کہنا ہے کہ چین پاکستان...

جون تک پی آئی اے کی نجکاری کا عمل مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر خزانہ

کراچی : وزیرخزانہ محمداورنگزیب کا کہنا ہے کہ پی...

پاکستان میں سیلاب، اقوام متحدہ نے 160 ملین ڈالر امداد کی اپیل کردی

اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام سیلاب سے شدید متاثر ہوئے ہیں عالمی برادری سے سیلاب متاثرین کیلیے 160 ملین ڈالر کی امداد کرے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے رکن ممالک سے ہنگامی مدد طلب کرنے کے حوالے سے دفتر خارجہ میں تقریب منعقد ہوئی۔ جس سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے پاکستان کے عوام سیلاب سے متاثرہوئے ہیں، یہاں کے فراخ دل لوگوں کو مصیبت میں دیکھ کر دل ٹوٹ گیا ہے۔ اقوام متحدہ 52 لاکھ متاثر افراد کو خوراک اور دیگر ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

اے آروائی نیوز براہِ راست دیکھیں live.arynews.tv پر

انتونیو گوتریس نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کا نشانہ آج پاکستان بنا ہے کل کوئی اور ملک بھی ہوسکتا ہے، سیلاب سے متاثرہ افراد کے لیے پاکستان کو امداد کی ضرورت ہے، گرین ہاؤس گیسز عالمی حدت میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں، سیلاب متاثرین کے لیے پاکستان کو 160 ملین ڈالر امداد کی ضرورت ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سب سے زیادہ مہاجرین کی میزبانی کرنے والے ملک کو اس وقت مصیبت کا سامنا ہے، پاکستان میں سیلاب سے انفرا اسٹرکچر تباہ ہوگیا ہے، ان حالات میں پاکستان کو فوری امداد  کی ضرورت ہے۔

اس سے قبل وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے تقریب سے خطاب میں اس مشکل وقت میں پاکستان کی ہنگامی امداد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان شدید موسمیاتی تبدیلیوں کی زد میں ہے، موسمیاتی تبدیلی کے باعث رواں سال پہلے ہیٹ ویو نے پاکستان میں تمام ریکارڈ توڑ دیے اور اب شدید بارشوں وسیلاب کا سامنا ہے، سیلاب نےتباہی مچا دی ہے، 72 اضلاع میں 3 کروڑ افراد کو سیلاب نے متاثر کیا ہے۔

بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان گلوبل وارمنگ کی وجہ سے براہ راست متاثر ہو رہا ہے، کلاؤڈ برسٹ اور طوفانی بارشوں کے نتیجے میں سیلاب آیا، سیلاب کے باعث قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع اور فصلوں کے ساتھ لائیو اسٹاک کو بھی شدید نقصان پہنچا، متاثرین کی پینے کے صاف پانی اور کھانے پینے کی اشیا تک رسائی مشکل ہوگئی ہے۔ پاکستان کو ٹینٹس اور مچھر دانیوں کی فوری ضرورت ہے ہمیں عالمی برادری کی جانب سے فوری مدد کی ضرورت ہے۔

Comments

- Advertisement -