تازہ ترین

راشد منہاس شہید نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی، سربراہ پاک فضائیہ

اسلام آباد: سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس کے 48ویں یوم شہادت پر خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاک فضائیہ ایئرچیف مارشل مجاہد انور خان نے راشد منہاس شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ راشد منہاس نے اپنے لہو سے پاک دھرتی کی آبیاری کی۔

سربراہ پاک فضائیہ نے کہا کہ راشد منہاس کا کردار ہماری نوجوان نسل کے لیے مشعل راہ ہے۔

ایئر چیف مارشل مجاہد انور خان نے کہا کہ راشد منہاس کی لازوال قربانی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاک فضائیہ کا ہر فرد ان کے نقش قدم پر چل کر ہر قربانی دینے کو تیار ہے۔

واضح رہے کہ نشان حیدر کا اعزاز حاصل کرنے والے پاک فضائیہ کے پائلٹ آفیسر راشد منہاس کا 48واں یوم شہادت آج منایا جارہا ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی : شہید راشد منہاس کا 48 واں یوم شہادت آج منایا جا رہا ہے

راشد منہاس اگست 1971ء کو پائلٹ آفیسر بنے، 20 اگست 1971 کوان کی تربیتی پرواز میں فلائٹ لیفٹنینٹ مطیع الرحمان بھی ان کے ساتھ سوار ہوا، مطیع نے اپنے مذموم مقاصد کے لیے نوجوان پائلٹ پرضرب لگائی اور طیارے کا رخ ہندوستان کی جانب موڑ لیا۔

راشد منہاس نے وطن پر جان قربان کرتے ہوئےدشمن کی اس سازش کو ناکام بناتے ہوئے جہاز کا رخ زمین کی جانب موڑ دیا اور اس دشمن کے عزائم کو خاک میں ملاتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

راشد منہاس شہید نے اپنی جان قربان کرکے ملک کے دفاع اور حرمت کی لاج رکھ لی۔ان کی بے مثال قربانی پر حکومت پاکستان نے انھیں اعلیٰ ترین فوجی اعزاز نشانِ حیدر سے نوازا گیا۔

Comments

- Advertisement -