اشتہار

کاک پٹ میں خاتون دوست کو بٹھانے والے پائلٹ کیساتھ کیا ہوا؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارت کی قومی ایئرلائن ایئرانڈیا کو دبئی میں لاکھوں روپے جرمانے کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (DGCA) نے 27 فروری کو دبئی-دہلی فلائٹ میں کاک پٹ کی خلاف ورزی میں مبینہ طور پر فوری اور موثر کارروائی نہ کرنے پر ایئر انڈیا پر 30 لاکھ روپے کا جرمانہ کیا ہے جب کہ واقعے میں ملوث پائلٹ کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔

27 فروری کو ایئر انڈیا AI-915 دہلی-دبئی پرواز کے پائلٹ نے ایک خاتون دوست کو کاک پٹ میں داخل ہونے کی اجازت دی تھی۔

- Advertisement -

اسی پرواز میں کیبن کریو کے ایک رکن کی طرف سے واقعے کی تحریر شکایت درج کروائی گئی تھی۔

گزشتہ ماہ بھارت کے ہوا بازی کے ریگولیٹری ادارے ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا کے سی ای او کیمبل ولسن اور چیف آف فلائٹ سیفٹی ہنری ڈونوہوئے کو دبئی-دہلی فلائٹ کاک پٹ کی خلاف ورزی کے واقعے کی بروقت اطلاع دینے میں ناکامی پر اظہارِ وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا اور انہیں جواب دینے کے لیے 15 دن کا وقت دیا گیا تھا۔

تحقیقات کے نتیجے میں ایئر لائن پر 30 لاکھ روپے جرمانہ عائد کرنے اور پائلٹ کا لائسنس تین ماہ کے لیے معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں