تازہ ترین

ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے طیارے فضا میں ٹکرانے کے قریب ، پھر کیا ہوا ؟

کھٹمنڈو: کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے قریب ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے طیارے آمنے سامنے آگئے، تاہم کسی بڑے حادثے سے محفوظ رہے۔

تفصیلات کے مطابق ایئر انڈیا اور نیپال ایئر لائنز کے طیارے بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے، غیرملکی میڈیا نے بتایا کہ دونوں طیارے کھٹمنڈو ایئرپورٹ کے قریب آمنے سامنے آگئے۔

غیرملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ ایئرانڈیا کا اے 320طیارہ 19ہزار فٹ کی بلندی پر اور نیپال ایئرلائنز کا طیارہ 15ہزار فٹ کی بلندی سے اوپرآرہا تھا تاہم نیپالی کپتان نے مخالف سمت میں طیارہ دیکھ کر 7ہزار فٹ تک نیچے اتارا۔

نیپالی سی اے اے نے 2 ایئرٹریفک کنٹرولرکومعطل کردیا اوت تحقیقات شروع کردیں ہیں، حادثے سےبچنےوالے دونوں طیاروں میں 200 سے زائد مسافر سوار تھے۔

یاد رہے گذشتہ سال ایرانی فضائی حدود میں قومی ائیرلائن کے 2 طیارے فضا میں ٹکرانے سے بچ گئے، ایرانی ائیر ٹریفک کنٹرولر کی غلطی سے دونوں طیارے آمنے سامنے آئے۔

پی آئی اے کا بوئینگ 777 طیارہ 35 ہزار فٹ بلندی اور دوسرا ائیر بس 320 طیارہ 36 ہزار فٹ بلندی پر تھا۔

Comments

- Advertisement -