ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی پہلے اور لاہور دوسرے نمبر پر آ گیا ہے، جب کہ دنیا میں کراچی دوسرے نمبر پر آلودہ ترین شہر ہے۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق آج کراچی میں آلودگی کی شرح 199 پرٹیکیولیٹ میٹرز تک پہنچ گئی ہے، جو ملک کے دیگر شہروں کی نسبت سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی ہے۔
اس کے علاوہ دنیا کے آلودہ شہروں میں لاہور تیسرے نمبر پر آ گیا ہے، جہاں آلودگی کی شرح 181 پرٹیکیولیٹ میٹرز ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی کراچی پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں سرفہرست تھا جب کہ دنیا میں کراچی تیسرے نمبر پر تھا۔