تازہ ترین

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

ہمیں ملک کے مفاد میں سخت فیصلے کرنا ہوں گے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا ہے کہ ہمیں...

آزاد ارکان قومی اسمبلی کی سنی اتحاد کونسل میں شمولیت تسلیم

الیکشن کمیشن نے 8 فروری کے عام انتخابات میں...

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

دنیا کی پہلی فضائی ٹیکسی کی آزمائشی پرواز

دبئی: متحدہ عرب امارات میں دنیا کی پہلی خود کار فضائی ٹیکسی سروس منظرِ عام پر آگئی‘ جمیرا بیچ پارک میں منعقد ہونے والی تقریب میں دبئی کے ولی عہد شیخ ہمدان بن محمد بن راشد المکتوم نے شرکت کی۔

Air Taxi

تفصیلات کے مطابق آٹونومس ایئر ٹیکسی ( اے اے ٹی ) نامی یہ سروس جلد ہی عوام کے لیے پوری طرح فعال کردی جائے گی‘ یہ دنیا کی پہلی ایئرٹیکسی سروس ہے جو دبئی کی روڈ اینڈ ٹرانسپورٹ اتھارٹی اور دبئی سول ایوی ایشن کے اشتراک سے چلائی جائے گی۔

دو نشستوں والی اس فضائی ٹیکسی میں بیک وقت دو مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش ہے اور یہ بغیر کسی پائلٹ کے آپریٹ کرے گی‘ اسے جرمنی کی ڈرون بنانے والی کمپنی ’وولوکاپٹر ‘نے تیار کیا ہے۔

 

ٹریفک جام کے مسئلے کا حل، ڈرون ٹیکسی متعارف*

اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے شیخ ہمدان کا کہنا تھا کہ کہ’ خطے میں پہلی بغیر ڈرائیور والی میٹرو بنانے کے بعد ہمیں خوشی ہے کہ آج ہم خود کار فضائی ٹیکسی کی پہلی آزمائشی پرواز کا مشاہدہ کررہے ہیں ۔ کمیونٹی کی خدمت او ر ایک صحت مند اور خوش باش معاشرے کے قیام کے لیے یہ ہماری ایک اورقابلِ ذکر کاوش ہے‘۔

Air Taxi

روڈ اینڈ ٹریفک اتھارٹی کے چیئرمین اور ڈائریکٹر جنرل مطار التائر کا اس موقع پر کہنا تھا کہ فضائی ٹیکسی میں مسافروں کی حفاظت کے لیے انتہائی اعلیٰ درجے کے اقدامات کیے گئے ہیں۔ ’ اس میں نو بیٹریوں پر مشتمل سسٹم نصب ہے جو کہ بہت جلد چارج ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ کسی ایمرجنسی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس میں پیرا شوٹ بھی رکھا گیا ہے‘۔

Air Taxi

آزمائی ورژن کے لیے تیار کیے جانے والی فضائی ٹیکسی کی بیٹری دو گھنٹے میں چار ج ہوجاتی ہے اور جب اسے کمرشل پیمانے پر بنایا جائے گا تب اس کا
چارجنگ ٹائم اور کم ہوجائے گا۔ یاد رہے کہ یہ فضائی ٹیکسی صاف ستھری انرجی سے چلیں گی اور ان کی آواز بھی انتہائی کم ہوگی جس کے سبب یہ ماحول دوست ٹرانسپورٹ ہوگی۔

فضائی ٹیکسی عنقریب مسافروں کو ایک موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوگی جس کے ذریعے کسٹمر فلائٹ بک کرسکیں گے اور روٹ بھی ٹریک کرسکیں گے۔ یہ سروس آئندہ پانچ سال میں پوری طرح فعال ہوچکی ہوگی۔


اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

Comments

- Advertisement -