ایئروائس مارشل عامر حیات کو پی آئی اے کا قائم مقام سی ای او مقرر کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ایئروائس مارشل عامر حیات کو وزیر اعظم کی منظوری کے بعد سی ای او مقرر کیا گیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔
اس سے قبل خرم مشتاق کے پاس قائم مقام سی ای او کا اضافی عہدہ تھا اور پی آئی اے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی سفارش پر عامر حیات کو سی ای او مقرر کیا گیا ہے۔
- Advertisement -
پی آئی اے قائم مقام سی ای او عامرحیات نے عہدے کا چارج سنبھال لیا ہے۔
علاوہ ازیں خرم مشتاق کو چیف آپریٹنگ آفیسر مقرر کر دیا گیا وہ اس سے پہلے قائم مقام سی ای او کے فرائض بھی انجام دے چکے ہیں۔