تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

برطانوی طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے اٹھنے لگے (ویڈیو)

ویلنسیا: اسپین میں گراؤنڈ کیے گئے برطانوی ایئر ویز کے ایک طیارے سے اچانک پھٹ کر شعلے بلند ہونے لگے، جس سے ایئرپورٹ پر کھلبلی مچ گئی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق برٹش ایئر ویز کا طیارہ 747 ہسپانوی ہوائی اڈے پر اچانک آگ کے شعلوں میں گِھر گیا، یہ طیارہ سروس پوری کر کے ریٹائرڈ کیا گیا تھا۔

اسپین کے شہر ویلنسیا کے کیسٹلن ایئر پورٹ پر کھڑے برطانوی ایئرویز کے بوئنگ طیارے کو حال ہی میں گراؤنڈ کیا گیا تھا، ویڈیو فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کاک پٹ کے پیچھے سے آگ کے شعلے اور دھواں بلند ہو رہا ہے۔

فائر فائٹرز نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھائی تاہم طیارے کو شدید نقصان پہنچ چکا تھا، ایئر پورٹ حکام نے تصدیق کی کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا کیوں کہ طیارے میں کوئی بھی نہیں تھا۔

حکام کا کہنا تھا کہ طیارے کو اسکریپ کیا جانا تھا، نیز آتش زدگی کی وجہ بھی معلوم نہیں ہو سکی۔

یوکرین میں فوجی طیارے کو حادثہ، 22افراد جل کر ہلاک

یاد رہے کہ ستمبر 2020 میں یوکرین میں ایک فوجی طیارہ گر کر تباہ ہو گیا تھا جس کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

یہ واقعہ یوکرین کے شہر چوگویف کے علاقے خارکیف میں پیش آیا تھا، یوکرین حکام کے مطابق طیارے میں ایئر فورس کیڈٹس سوار تھے، کئی کیڈٹس حادثے میں معجزاتی طور پر محفوظ بھی رہے تھے۔

Comments

- Advertisement -