پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ایئرپورٹ پولیس نے قیمتی سامان سے بھرا بیگ شہری کو لوٹا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی کے جناح ایئرپورٹ پر تعینات پولیس اہلکاروں نے مسافر کا قیمتی سامان لوٹا کر فرضی شناسی کی اعلیٰ مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد سے کراچی پہنچنے والا شہری ایئرپورٹ اپنا بیگ بھول گیا تھا جس میں تیس لاکھ روپے کیس اور سونے کے سیٹ موجود تھے۔

شہری کو گھر پہنچ کر احساس ہوا وہ قیمتی سامان اور نوٹوں سے بھرا بیگ ایئرپورٹ پر ہی بھول آیا ہے جس انہوں نے ایئرپورٹ پولیس کو مطلع کیا۔

ایئرپورٹ نے شہری کا مسئلہ سنتے ہی لاکھوں روپے کیش اور سونے سے بھرا ہوا بیگ ایئرپورٹ سے وصول کیا اور شہری کو واپس لوٹا دیا۔

ایئرپورٹ پولیس کے اہلکار کا کہنا ہے کہ مسافروں کے جان و مال کا تحفظ اولین ذمہ داری ہے۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں