پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

اے ایس ایف ٹاورشہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے، سہیل احمد خان

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجر جنرل سہیل احمد خان نے 52 ایکڑ اراضی پر مشتمل اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرکا سنگ بنیاد رکھ دیا اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ گزشتہ برس کراچی ائرپورٹ پر ہونے والے حملے میں ہمارے 12ملازمین شہید ہوئے، اے ایس ایف ٹاور کا منصوبہ ان شہداء کے خاندانوں کی فلاح وبہود کا منصوبہ ہے جسے اے ایس ایف فاؤنڈیشن چلائے گی۔

اے ایس ایف ٹاور کی سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب میں اے ایس ایف کے عہدیدران کے علاوہ ڈپٹی میئر کراچی ارشد عبداللہ وہرہ معززین شہر اور اے ایس ایف کے حاضر و ریٹائرڈ ملازمین کے علاوہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی رہائشی اسکیم کے اراکین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطا ب کرتے ہوئے، ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس میجرجنرل سہیل احمد خان نے پاکستان کے 24 ائیرپورٹ کی سیکیورٹی اے ایس کے پاس ہے، انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کو شہریوں نے بہت زیادہ پزیرائی دی، جس کا اندازہ ممبرسازی کے لیے فروخت ہونے والے فارم سے لگایا جاسکتا ہے جو کم وبیش ایک لاکھ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کی تعمیرات 52 ایکٹر میں سے صرف 25 فیصد رقبے پر ہو ں گی بقیہ 75 فیصد زمین اوپن ہوگی جہاں رہائشیوں کو دیگر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

میجر جنرل سہیل احمد خان نے کہا کہ اے ایس ایف ٹاور کے منصوبے کے ذریعے ہم اپنے شہداء اورریٹائرڈ ملازمین کی فلاح وبہود کے لیے فنڈزاکٹھا کرناچاہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مذکورہ اسکیم اے ایس ایف کی نہیں بلکہ اے ایس ایف فاؤنڈیشن کی ہے وہ ہی اسے بنانے اور چلانے کی ذمہ دار ہوگی،۔

ڈائریکٹرجنرل ائرپورٹ سیکیورٹی فورس نے کہا کہ ہماری اسکیم مڈل کلاس پاکستانیوں کے لیے ہے بہت جلد اسے پاکستان کے دوسرے شہروں میں شروع کیا جائے گا۔

اہم ترین

محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین
محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

مزید خبریں