منگل, مئی 13, 2025
اشتہار

عائشہ خان کی بیٹی ’ماہ نور‘ کی دوسری سالگرہ کی ویڈیو وائرل

اشتہار

حیرت انگیز

کراچی : سابقہ پاکستانی اداکارہ عائشہ خان نے اپنے شوہر میجر عقبہ کے ہمراہ اپنی بیٹی ماہ نور کی دوسری سالگرہ منانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

پاکستانی ڈرامہ و فلم انڈسٹری کی سابقہ اداکارہ عائشہ عقبہ ملک نے بیٹی کی دوسری سالگرہ اپنے شوہر کے ساتھ گھر پر ہی منائی، جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ پر شیئر وائرل ہوگئی۔

واضح رہے کہ 15 اپریل 2018 کو عائشہ خان اور میجر عقبہ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، شادی کی تقریب میں عزیز و اقارب سمیت قریبی دوستوں نے شرکت کی تھی اور ان کے ہاں 10 نومبر 2019 کو 12 ربیع الاول کے دن بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے ’ماہ نور‘ رکھا تھا۔

خیال رہے کہ عائشہ خان نے 20 برس قبل شوبز انڈسٹری میں قدم رکھا تھا اور کئی کامیاب ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، شادی کے بعد انہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں