اشتہار

’نندنی بدلہ لینے واپس آگئی‘ ایشوریا رائے کی ’پونین سیلون ٹو‘ کا ٹریلر ریلیز

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کی معروف اداکارہ ایشوریا رائے کی تامل فلم ’پونین سیلون ٹو‘ کا ٹریلر ریلیر کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق تامل فلم ’پونین سیلون ٹو‘ کا ٹریلر زور میوزک البم لانچ کردیا گیا ہے جبکہ فلم رواں سال 28 اپریل کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

فلم میں ایشوریا رائے ’نندنی‘ کا کردار نبھائیں گی جنہیں چولا سے بدلہ لیتے دکھایا گیا ہے۔

- Advertisement -

مشہور تامل ہدایتکار مانی رتنم کی ہدایتکاری میں بننے والی فلم پونین سیلون ٹو کی کہانی بھارت کے ایک عظیم شہنشاہ ’راجا چولا‘ کی زندگی پر مبنی ہے۔ پونین سیلون راجا چولا کا لقب ہے جو انہیں عوام کی جانب سے دیا گیا تھا۔

راجا کا تعلق چولا خاندان سے تھا جس نے 9ویں صدی سے 13ویں صدی تک تامل سرزمین پر حکومت کی تھی۔

اس سے قبل پونین سیلون کو بھی مداحوں کی جانب سے بےحد سراہا گیا تھا جس کے بعد مداحوں کو فلم کے دوسرے حصے کا بےصبری سے انتظار ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ شب چنئی میں ’پونین سیلون:2‘ کے ٹریلر اور میوزک لانچ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں ایشوریا رائے، تریشا فلم میں پونین سیلون کا مرکزی کردار نبھانے والے جیام روی عرف ارولموزی ورمن سمیت انڈسٹری کی اہم شخصیات شریک ہوئیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں