ممبئی: پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت سنگھ کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے دوران معروف اداکارہ واہگہ بارڈر پر جذباتی ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہندوستانی جاسوس شہری سربجیت کی زندگی پر بننے والی فلم کی شوٹنگ کے بعد بھارتی اداکارہ ایشوریا رائے بچن نے واہگہ بارڈر پر موجود بھارتی سیکورٹی فوسسز کی خواہش پر اُن کے ساتھ تصاویر بنوائیں, اسی دوران بی ایس ایف کے اہلکاروں نے اداکارہ سے کہا کہ سرحد پار پاکستانی محافظ آپ کے ساتھ ملاقات کر کے تصاویر بنوانا چاہتے ہیں، اگر آپ چاہیں تو سرحد پار ہمارے بھائیوں کے ساتھ ملاقات کر سکتی ہیں۔
اس موقع پر ایشوریا رائے نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’سرحد پار مجھے کوئی فرق نظر نہیں آیا، مداحوں نے مجھے نمستے کر کے خوش آمدید کہا ایک موقع پر مجھے سرحدوں کی دونوں جانب ایک جیسا پیار ملا ہے۔
فلم کی شوٹنگ کے دوران کئی مرتبہ واہگہ بارڈر کا راستہ عام مخصوص اوقات میں کھولا گیا دونوں طرف ایک جیسے لوگ اور زبان بولنے والے لوگ دیکھے۔
سرحد پار مداحوں کے حوالے سے ایشوریا رائے کا کہنا تھا کہ ’شوٹنگ کے دوران میں نے مشاہدہ کیا ہے کہ دونوں اطراف کے لوگوں میں ایک دوسرے کے لئے محبت پائی جاتی ہے، رہن سہن، ثقافت، زبان ہر چیز مشترک ہے مگر ہمارے درمیان صرف سرحد کی لکیر ہے جو ہمیں ایک دوسرے سے دور رکھتی ہے‘۔
واضح رہے پاکستانی قید میں رہنے والے ہندوستانی جاسوس سربجیت کی زندگی پر ایک فلم بنائی جارہی ہے جس میں بالی ووڈ ادکاراہ ایشوریا رائے بچن، رندیب ہوڈا اور ریچاجڈا اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانے کے لئے شوٹنگ میں مصروف ہیں۔