منگل, جنوری 7, 2025
اشتہار

ایشوریا رائے نے شادی کی انگوٹھی اتار دی؟

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: معروف بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی انگلی میں شادی کی انگوٹھی نہ ہونے کے سبب ایک پھر ابھیشیک بچن سے ان کی طلاق کی خبریں زور پکڑنے لگیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ایشوریا رائے کو حال ہی میں شادی کی انگوٹھی کے بغیر دبئی میں بیٹی آرادھیا کے ساتھ دیکھا گیا۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں ان کا ایک ایوارڈ شو کے منتظمین کی جانب سے استقبال کیا گیا۔

اگرچہ نامور اداکارہ نے اس موقع پر خوبصورت لباس زیب تن ککیا تھا لیکن ہر کسی کی نظر ان کی شادی کی انگوٹھی تلاش کرتی رہی۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ اسٹار ابھیشیک بچن بھی شادی کی انگوٹھی کے بغیر منظر عام پر آئے تھے، تاہم انہوں نے ایک انٹرویو میں طلاق کی خبروں کو غلط قرار دیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Manav Manglani (@manav.manglani)

جوڑے میں طلاق کی خبریں اُس وقت زور پکڑ گئی جب میاں بیوی نے مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی کی شادی میں علیحدہ علیحدہ شرکت کی تھی۔

شادی میں دونوں کو ایک دوسرے سے جدا دیکھا گیا تھا۔ ابھیشیک بچن اپنے اہل خانہ کے ساتھ آئے جبکہ ایشوریا رائے نے بیٹی کے ہمراہ الگ سے انٹری دی تھی۔

اننت امبانی کی شادی کے بعد اداکارہ اپنے شوہر کے بغیر بیٹی کو لے کر چھٹیاں گزارنے بیرون ملک روانہ ہوگئی تھیں۔

یاد رہے کہ جوڑے کی شادی 2007 میں ہوئی تھی اور شادی میں صرف ان کے خاندان کے افراد نے شرکت کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں