تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

’شاطر دماغ ہے یہ بہت بڑی گڑ بڑ ہے‘ سی آئی ڈی کی وجے سالگاؤنکر سے تفتیش

بالی ووڈ کے معروف اداکار اجے دیوگن تبو، شریا سرن، اکشے کھنہ کی فلم دریشم ٹو 18 نومبر کو سنیما گھروں کی زینت بنے گی جبکہ اس کے ٹریلر نے ریلیز ہوتے ہی دھوم مچادی تھی۔

دریشم میں اجے دیوگن، تبو، شریا سارن نے مرکزی کردار ادا کیا تھا کہ جس میں اجے کو ان پڑھ دکھایا گیا ہے اور پولیس افسر (تبو) کا بیٹا، وجے سالگاؤنکر (اجے) کی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بناتا ہے جس کا بدلہ لیتے ہوئے وہ ان کے بیٹے کو قتل کردیتے ہیں اور لاش کو ٹھکانے لگادیتے ہیں۔

پولیس اجے اور ان کے اہلخانہ کو تفتیش کے لیے تھانے منتقل کرتی ہے لیکن ہر طرح کے تشدد کے باوجود سب ہی ایک بیان دیتے ہیں اور آخر میں یہ دکھایا گیا کہ اجے کو رہا کردیا جاتا ہے۔

سات سال بعد بھی پولیس نے وجے سالگاؤنگر کی فیملی کا پیچھا نہیں چھوڑا ہے اور کیس کی تفتیش پولیس افسر اکشے کھنہ کررہے ہیں۔

وہ کہتے ہیں کہ ’کیس پڑھنے سے پہلے میں انسان کو پڑھتا ہوں وجے سالگاؤنکر ایک اسمارٹ شخص ہے۔‘

وجے سالگاؤنکر سے سی آئی ڈی اسکواڈ بھی تحقیقات کررہا ہے جس میں ایس ای پی پردھیمان  ودیگر شامل ہیں۔ وہ ان سے تفتیش کرتے ہوئے پوچھتے ہیں کہ ’وجے سالگاؤنکر اپنا نام بتاؤں گے۔

اجے دیوگن انتہائی اطمینان کے ساتھ کہتے ہیں کہ ’جی وجے سالگاؤنکر۔‘ اس پر ’دیا‘ کہتے ہیں کہ ’بہت چالاک ہے سب رٹ کر آیا ہے۔‘

وجے سالگاؤنگر سے پہلے پارٹ سے متعلق سوالات کیے جاتے ہیں جس کا وہ تسلی سے جواب دیتے ہیں، ایس ای پی پردھیمان کہتے ہیں کہ ’بہت چالاک ہے یہ، شاطر دماغ ہے، گڑ بڑ ہے بہت بڑی گڑ بڑ ہے۔

دریشم ٹو کی ہدایت کاری کے فرائض ابھیشک پاٹھک نے انجام دیے ہیں، کیا اے سی پی اسکواڈ اس کیس کو حل کرپائے گا یہ تو فلم دیکھ کر ہی پتا چلے گا؟

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم کی ایڈوانس بکنگ جاری ہے اور ریلیز کے دن کے 33 ہزار ٹکٹس فروخت ہوچکے ہیں جبکہ فلمی ناقدین کی جانب سے بھی اسے فائیو اسٹار ریٹنگ دی گئی ہے۔

Comments

- Advertisement -