ہفتہ, دسمبر 21, 2024
اشتہار

اجے دیوگن کا 3 ماہ تک اپنی بینائی چلے جانے کا انکشاف

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے معروف ایکشن ہیرو اجے دیوگن نے انکشاف کیا ہے کہ شوٹنگ کے دوران وہ کچھ ماہ کیلئے بینائی سے محروم ہوگئے تھے۔

حال ہی میں اداکار اجے دیوگن اور روہت شیٹی بگ باس 18 کے ویک اینڈ کا وار ایپی سوڈ میں شریک ہوئے، جہاں اجے دیوگن نے سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران آنکھ کی چوٹ کے بارے میں بھی بات کی۔

شو کے دوران اداکار سلمان خان نے انکشاف کیا کہ اجے اپنی ایکشن فلم سنگھم اگین کی شوٹنگ کے دوران ایک ایکشن سین فلماتے ہوئے حادثے کا شکار ہوگئے تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

- Advertisement -

سلمان خان نے اس حوالے سے مزید کہا کہ ایکشن سین میں ایک کردار سے لڑائی کے دوران غلط ٹائمنگ کے باعث لکڑی اجے کی آنکھ میں جالگی تھی جس کی وجہ سے وہ تقریباً 2 سے 3 ماہ کے لیے بینائی کھو بیٹھے تھے۔

اس واقعے کو مزید جاری رکھتے ہوئے اجے دیوگن نے بتایا کہ میں روہت شیٹھی کی ایکشن فلم سنگھم اگین میں اس قدر بری طرح زخمی ہوا کہ مجھے آنکھ کی سرجری بھی کروانا پڑی اور وہ کئی دنوں تک میں تکلیف میں رہا، لیکن اب میں بالکل ٹھیک ہوں۔

واضح رہے کہ سنگھم اگین سپر ہٹ فرنچائز کی تیسری قسط ہے، سنگھم 2011 میں ریلیز ہوئی، جس میں کاجل اگروال اور پرکاش راج نے مرکزی کردار ادا کیے۔

اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز ریلیز ہوئی، دونوں پروجیکٹس کو باکس آفس پر کامیاب قرار دیا گیا جبکہ اس فرنچائز کا تیسرا حصہ اس دیوالی پر ریلیز کیا جائے گا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں