تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

آزاد کشمیر انتخابات 2021، تحریک انصاف ایک اور نشست پر کامیاب

مظفرآباد: آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے 16 کی نشست پر بھی تحریک انصاف کے امیدوار کامیاب ہوگئے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کے حلقہ ایل اے شرقی باغ کے چار پولنگ اسٹیشنز میں ہونے والی دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار سردار میر اکبر کامیاب قرار پائے۔

دوبارہ گنتی میں تحریک انصاف کے امیدوار کے حصے میں 23 ہزار 565 ووٹ آئے جبکہ پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار سردار قمر زمان کے حق میں 23 ہزار 270 ووٹ آئے۔

گنتی کا عمل مکمل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کے امیدوار سردار میر اکبر خان کو 295 اضافی ووٹوں کی وجہ سے کامیاب قرار دیا گیا۔

اس نشست پر فتح کے بعد آزادکشمیر میں تحریک انصاف کی نشستوں کی تعداد 26 ہوگئی۔

مزید پڑھیں: خواجہ فاروق احمد کو آزاد کشمیر کا نیا وزیر اعظم بنائے جانے کا امکان

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر الیکشن، پی ٹی آئی نے سادہ اکثریت حاصل کرلی

واضح رہے کہ آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی کی 45 نشستوں کے لیے ہونے والے عام انتخابات میں تحریک انصاف نے 25 نشستیں اپنے نام کر کے حکومت بنانے کے لیے سادہ اکثریت حاصل کرلی تھی۔ پاکستان پیپلزپارٹی گیارہ اور مسلم لیگ ن 6 جبکہ مسلم کانفرنس اور آزاد جموں کشمیر پیپلزپارٹی ایک ایک نشست حاصل کرسکی تھی۔

Comments

- Advertisement -