جمعرات, جولائی 4, 2024
اشتہار

راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد پر کروڑوں روپے انعامات کا اعلان

اشتہار

حیرت انگیز

مظفرآباد : راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کے بارے میں معلومات دینے پر کروڑوں روپے کے انعامات کا اعلان کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق راولاکوٹ جیل سے فرار قیدیوں کی گرفتاری میں مدد پر انعامات کا اعلان کردیا گیا ، قیدیوں کے بارے میں معلومات دینے پر کروڑوں کے انعامات رکھے جائیں گے۔

اس حوالے سے محکمہ اطلاعات آزادکشمیر کی جانب سے اشتہار جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ مفرورں کی اطلاع دینے والے کا نام صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔

- Advertisement -

اشتہار میں کہا گیا ہے کہ انعام قیدیوں کی گرفتاری پر معاونت اور گرفتار کروانے والوں کو دیا جائے گا، فرار ہونے والوں میں سے 6 کے سر پر ایک ایک کروڑ روپے انعام رکھا گیا ہے، فرار ہونے والے ثاقب، عثمان، فیصل، ناظر، شمیر اور عامر سزائے موت کے قیدی تھے۔

اس کے علاوہ 25 سال سزا کے 2 مفرور قیدیوں نعمان اور ثقلین پر 50،50 لاکھ انعام رکھا گیا ہے جبکہ جیل توڑ کر فرار ہونے والے دیگر 10 قیدیوں پر 30،30 لاکھ انعام رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں : راولاکوٹ میں جیل سے سزائے موت کے 20 قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار

واضح رہے راولاکوٹ شہر میں ڈسٹرکٹ جیل سے بیس قیدی پولیس اہلکار کو یرغمال بنا کر فرار ہو گئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک قیدی ہلاک ہو گیا، فرار ہونے والوں میں انتہائی خطرناک قیدی بھی شامل ہیں

بعد ازاں ڈسٹرکٹ جیل راولاکوٹ سے قیدیوں کا فرار ہونے پر آئی جی جیل خانہ جات کو عہدےسے ہٹا دیا گیا تھا جبکہ اسپیشل سیکریٹری داخلہ بدرمنیر کو ہٹاکر سینئرافسر راجا طاہرممتاز کو ان کی جگہ تعینات کردیا گیا۔

جیل کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ سمیت سات اہلکاروں کے خلاف تحقیقات شروع کردی گئی ہے اور فرارقیدیوں کی گرفتاری کیلئے آپریشن کا دائرہ آزاد کشمیرسے چاروں صوبوں اورگلگت بلستان تک بڑھا دیا گیا ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں