جمعہ, جنوری 3, 2025
اشتہار

عجمان پولیس نے لاپتہ ذہنی معذور بچی کو والدین سے ملوا دیا

اشتہار

حیرت انگیز

متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں عجمان پولیس نے عرب ملک سے تعلق رکھنے والی 9 سالہ بچی کو بہترین حکمت عملی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس کے والدین سے ملوا دیا۔ ذہنی طور پر معذور لڑکی اپنے گھر والوں سے بچھڑ گئی تھی۔

غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق عجمان کے پولیس چیف کرنل غیث خلیفہ الکعبی نے اس حوالے سے بتایا کہ الراشدیہ کے علاقے میں رات کے وقت گشت پر مامور پولیس ٹیم نے ایک 8سالہ ذہنی طور پر معذور بچی کو دیکھا جو بہت زیادہ رو رہی تھی۔

- Advertisement -

پولیس حکام نے بتایا کہ بچی کو تسلی دی گئی اور بحفاظت تھانے منتقل کیا گیا۔

بچی کے اہل خانہ کے حوالے سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی گئی لیکن کہیں سے کوئی اطلاع نہ ملنے پر پولیس نے سماجی مرکز کے ساتھ رابطہ کیا گیا۔

ایسا گاؤں جس کے سارے مکین خطرناک مرض کا شکار ہیں

سوشل سنٹر کی ٹیموں نے بروقت اقدامات اُٹھاتے ہوئے بچی کے گھر والوں کا سراغ لگا لیا اور ایک گھنٹے سے بھی کم وقت میں لڑکی کو اس کے گھر منتقل کردیا گیا۔ بچی کے والدین کی جانب سے پولیس اور سوشل سنٹر انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں