اشتہار

شعیب اختر کا بابر کو اعظم خان سے سیکھنے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

قومی ٹیم کے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر اعظم خان کے انٹرویو سے متاثر ہوگئے اور بابر اعظم کو ان سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے سابق اسپیڈ اسٹار شعیب اختر نے کہا کہ وہ اننگز کو بنانے کے لیے اعظم خان کی ذمہ دارانہ انداز اور ان کے اسمارٹ انٹرویو کی مہارت سے بہت متاثر ہیں اور بابر اعظم کو بھی ان ہی کی طرح گفتگو کرنی چاہیے۔

شعیب اختر نے کہا کہ ’اعظم خان بیٹنگ کرتے ہوئے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہیں اور اننگز کو آگے بڑھاتے ہیں جبکہ انہوں نے انٹرویو میں بھی ہوشیاری سے بات کی جسے سن کر اچھا لگا۔

- Advertisement -

انہوں نے کہا کہ جب میں بیس سال پہلے کھیل رہا تھا تو مجھے پرواہ نہیں تھی کہ میں کس طرح بات کرتا ہوں لیکن آج کے دور میں میڈیا میں رہنا آپ کے کام کا حصہ ہے، میں آپ کے لیے صرف اشارہ ہی کرسکتا ہوں کہ براہ کرام جانیں اور اسے درست کریں یہ آپ کے لیے ہی فائدہ مند ہے۔

شعیب اختر نے اعظم خان کا موازنہ ماضی کے لیجنڈر کھلاڑیوں سے کیا اور کہا کہ وسیم اکرم، وقار یونس، شاہد آفریدی میدان میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ساتھ ہی کہتے تھے یہ کراؤڈ میرا ہے اور انہیں میڈیا کو ہینڈل کرنا بھی آتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہی انداز اعظم خان کا ہے اس طرح آپ ایک اسٹار بن جاتے ہیں۔‘

سابق اسپیڈ اسٹار نے مزید کہا کہ میری نظر میں بابر اعظم پاکستان کا سب سے بڑا برانڈ ہونا چاہیے لیکن وہ پاکستان کے سب سے بڑانڈ کیوں نہیں بن سکے کیونکہ وہ بول نہیں سکتے۔‘

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں