پیر, جولائی 7, 2025
اشتہار

ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنے کا وقت آتا تو چیختے ہیں،اختر مینگل

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے کہا کہ احتساب بالکل ہونا چاہیے اور سب کا ہونا چاہیے، ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنے کا وقت آتا تو چیختے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ اختر مینگل نے قومی اسمبلی میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنی سیاسی بصریت کا استعمال کیا ہی نہیں، حکومتیں، اپوزیشن بننے کے بعد سب بھول جاتے ہیں۔

اختر مینگل کا کہنا تھا کہ ہمیں سوچنا ہے احتساب کا عمل کہاں تک جاری رہناچاہیے، احتساب آج، کل اور اس سے پہلے کے حکمرانوں کا ہونا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ ہم خود جو بوتے ہیں جب کاٹنےکاوقت آتاتوچیختےہیں، کیااحتساب صرف مالی کرپشن پرہونا چاہیےیاآئین شکن کابھی ، قتل عام اورمعصوم لوگوں کواٹھانےوالوں کابھی احتساب ہوناچاہیے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ہم نے اپنے تجربات کے باوجود  کچھ نہیں سیکھا ، اور نہ ہم نے کبھی سیاسی بصیرت کامظاہرہ کیا۔

یاد رہے بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل نے افغان مہاجرین کو شہریت دینے کے معاملے پر تحفظات کا اظہار کیا تھا۔

جس کے بعد سردار اخترمینگل سے ملاقات میں جہانگیر ترین نےان کے جائز مطالبات تسلیم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، جہانگیر ترین کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے افغانیوں کی شہریت سے متعلق قومی اسمبلی میں جامع تقریرکی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم چاہتے ہیں کہ مل کر تمام مسائل حل کیے جائیں، میں آپ کی بات وزیراعظم تک پہنچاؤں گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں