تازہ ترین

اکشے کمار نے انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار اکشے کمار نے اپنی کل (24 فروری) کو ریلیز ہونے والی فلم ’سیلفی‘ کی تشہیر کے دوران انوکھا عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اکشے کمار فلم ’سیلفی‘ کی تشہیر کیلیے ممبئی پہنچے جہاں انہوں نے ایک تقریب میں مداحوں سے بات چیت کی اور سیلفیاں بھی بنوائیں۔

سُپر اسٹار نے 3 منٹ کے دوران مداحوں کے ساتھ 184 سیلفیاں لیں اور اس کی بدولت اپنا نام گینز ورلڈ ریکارڈ میں درج کروایا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Akshay Kumar (@akshaykumar)

انہوں نے 2018 میں ایک امریکی شہری کی جانب سے 3 منٹ میں 168 سیلیفیاں لینے کے ورلڈ ریکارڈ کو توڑ ڈالا۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اکشے کمار نے نیا عالمی ریکارڈ بنانے پر خوشی کا اظہار کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ فلم ’سیلفی‘ ان مداحوں کیلیے خصوصی خراج تحسن ہے جنہوں نے مجھے ہر موقع پر سپورٹ کیا۔

اکشے کمار کا کہنا تھا کہ میں نے زندگی میں جو کچھ حاصل کیا اور جس مقام پر پہنچا وہ سب مداحوں کی محبت کی بدولت ہے۔

Comments

- Advertisement -