اشتہار

اکشے کمار کا بیگ سب کی توجہ کا مرکز، خاص بات کیا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے نامور اداکار اکشے کمار کا بیگ سب کی توجہ کا مرکز بن گیا اور لوگ اداکار سے زیادہ ان کے ساتھ موجود بیگ پر توجہ مرکوز کرتے نظر آئے۔

اکشے کمار کا نام کسی تعرف کا محتاج نہیں وہ 30 سال سے بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار ہیں اور درجنوں کامیاب فلمیں دے چکے ہیں۔ ان کی حالیہ آنے والی مزاحیہ ڈراما فلم ’’او مائی گاڈ، او ایم جی 2‘‘ ہے جس کی شوٹنگ سے واپسی پر ایئرپورٹ پر اداکار سے زیادہ ان کا بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی وائرل ہوگئی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اکشے کمار کی کمر کے ساتھ ایک سیاہ رنگ کا بیگ منسلک ہے جس میں دو سرخ آنکھوں نما نشانات ہیں جو وقفے وقفے سے چمکتے ہیں۔

- Advertisement -

اکشے جب ایئرپورٹ سے باہر جانے کے لیے سیکیورٹی عملے کے قریب سے گزرتے ہیں تو عملہ بھی ان کے اس بیگ کو حیرت سے دیکھتا ہے جبکہ جب وہ باہر کار میں بیٹھنے کے لیے آتے ہیں تو وہاں بھی یہ بیگ لوگوں کی توجہ کا مرکز بنا رہا۔

 

اس موقع پر وہاں موجود لوگوں نے اداکار کو گھیر لیا اور اکشے کمار کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔

یہاں آپ کو بتاتے چلیں کہ سب کی توجہ کا مرکز بنا بیگ کوئی عام بیگ نہیں بلکہ رپورٹ کے مطابق یہ ایک فنکی بیگ ہے جس میں ایل ای ڈی ڈسپلے بھی ہے۔

 

لوگ اس کی قیمت کے بارے میں بھی جاننا چاہتے ہیں تو بتاتے چلیں کہ ایک اندازے کے مطابق اس ایل ای ڈی بیگ کی قیمت 35 ہزار بھارتی روپے تک بتائی جا رہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں