تازہ ترین

باجوہ نے مجھ پر بھارت سے دوستی کے لیے دباؤ ڈالا: عمران خان

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان...

پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی فائرنگ، 4 سیکیورٹی اہل کار شہید

اسلام آباد: پاک ایران بارڈر پر دہشت گردوں کی...

’اس رمضان ملک کیلیے اچھی خبریں آئیں گی‘

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ...

صحافی شیریں کے قتل کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں دائر

دی ہیگ: الجزیرہ ٹیلی ویژن نے صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کا مقدمہ عالمی عدالت انصاف میں جمع کروا دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق شیریں ابو عاقلہ قتل کیس میں نئے گواہوں اور ثبوتوں کے ساتھ فوٹیج بھی عالمی عدالت انصاف میں جمع کروا دی گئی۔ فوٹیج میں صحافی اور ساتھیوں پر براہ راست فائرنگ کو دیکھا جا سکتا ہے۔

مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کو اسرائیلی فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کر کے قتل کیا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا کا صحافی شیریں ابو عاقلہ کے قتل کی تحقیقات کرنے کا اعلان

الجزیرہ ٹی وی کا کہنا ہے کہ اسرائیلی حکام کا دعویٰ غلط ہے، شریں ابو عاقلہ غلطی سے فائرنگ میں جاں بحق نہیں ہوئیں، انہیں فوجیوں نے براہ راست فائرنگ کر کے قتل کیا ہے۔

یاد رہے کہ صحافی شیریں ابو عاقلہ کو 11 مئی کے روز اسرائیلی فوجیوں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے جینین میں رپورٹنگ کرتے ہوئے شہید کر دیا تھا۔ انہیں سر پر گولی ماری گئی تھی۔

5 ستمبر کو اسرائیلی حکام کی تحقیقات رپورٹ میں انکشاف کیا گیا تھا کہ اس بات کا قوی امکان ہے کہ صحافی فوج کی فائرنگ سے حادثاتی طور پر متاثر ہوئی تاہم اس حوالے سے مجرمانہ تحقیقات نہیں کی جائیں گی۔

Comments